
گزشتہ روزفیس بک یوزرز کو فیس بک تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔بالخصوص منگل اور بدھ کو پاکستان میں فیس بک یوزرز کو اور انٹرنیٹ سروس پرووائڈرزپر فیس بک کے حوالے سے صارفین کو مشکلات درپیش رہیں۔۔۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث گرم ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔کچھ لوگ اس کو بنوں میں ہونے والے امن مارچ سے جوڑ رہےہیں ،تو کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک معمول کی فنی خرابی تھی ۔
اب ٹویٹر کی طرح فیس بک پر بھی پابندی لگے گی ،کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا ،تاہم ذرائع کے مطابق ایسا کچھ نہیں اور فیس بک کی اب جزوی طور پر سروس بحال ہے ۔