
اڈیالہ جیل میں بشرا بی بی کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ سال بانی چیئرمین کو جب زمان پارک سے گرفتار کیا گیا وہ سو رہے تھے، بانی چیئرمین کو گرفتار کرنے کے لیے گھر میں لگا بلٹ پروف شیشہ بھی توڑا گیا۔ پولیس بانی چیئرمین کے منہ پر کپڑا ڈال کر گھسیٹ کر ساتھ لے گئی، پانی چیئرمین کی گرفتاری کے اٹھ دن بعد اٹک میں ان سے ملاقات ہوئی وہ سوکھ چکا تھا، بانی چیئرمین کو اٹک جیل میں جہاں رکھا گیا وہاں پر غلاظت تھی کھانے کو کچھ نہیں دیتے تھے، بانی چیئرمین کو دن میں ایک دفعہ کھانا فراہم کیا جاتا وہ بھی گندا کر کے دیا جاتا تھا، بانی پی ٹی ائی کو جس سیل میں رکھا گیا وہاں پر کیڑے تھے بانی چیئرمین رات بھر بالوں سے کیڑے نکالتے رہتے تھے،مزید بولیں ملک کے ایک دو تین کو شرم انی چاہیے کہ انہوں نے ملک سے مخلص اور خوددار کو جیل میں رکھا ہوا ہے، بانی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد بیرسٹر علی ظفر کو دو تین مرتبی کال کی جو انہوں نے نہیں سنی، میں نے اپنے لوگوں سے کہا علی ظفر کو اتنا پروٹوکول ملتا ہے وہ جیل میں بانی چیئرمین کو ایک میٹرس تک نہیں دلوا سکتے، میں اور بانی چیئرمین پی ٹی ائی حلف لینے کے لیے تیار ہیں کہ ہمارے خلاف تمام مقدمات جھوٹ پر مبنی ہیں۔۔۔۔