
اسلام آباد۔۔۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت کا واضح موقف ہے فارم 45 کی بنیاد پر حکومت تشکیل دی جائے۔ریاست کا مطلب پاکستان کے عوام ہیں۔ اس ملک میں مسلط شدہ طرز حکمرانی ناکام ہوچکا،حالات کو بے قابو ہونے سے بچایا جائے عوام کو ان کا حق دیا جائے۔ ٹیکس چور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھا ہے،
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالیس سال ہو گئے پاکستان میں سٹوڈنٹس یونین نہیں ہے، آج بنگلہ دیش میں دیکھیے طلبہ کی طاقت نے گورنمنٹ کو جھنجھوڑ دیا ہے، بلدیاتی انتخابات سے حکومتیں راہ فرار اختیار کرتی چلی جا رہی ہے،اسلام آباد جیسا کیپٹل بھی بلدیاتی انتخابات سے محروم ہے،پاکستان کو اس وقت کسی ری الیکشن کی ضرورت نہیں ہے