
عوام نے خوشی ک عوام کےلئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ ریلیف کا اطلاق بھی ہو گیا۔۔۔پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 288 روپے 49 روپے فی لٹر ہو گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل فی لٹر 8 روپے 42 پیسے سستا کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے ہو گی ۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق بھی ہو گیا ہے۔ شہریوں کا حکومتی فیصلے پر کہنا تھا کہ جب قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں تو زیادہ لیکن کم کرنے کی باری آتی ہے تو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف کمی ہوتی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں ہونے تیل کی قیمتوں میں کمی اور اوگرا کی سفارش پر کی گئی ہے۔۔۔۔۔