
سپریم کورٹ کو تینوں لیڈران کے درمیان گرینڈ میٹنگ کروانے کی درخواست پر سوموٹو لینے کی استدعا کی گئی ۔ درخواست گزار قاضی محمد سلیم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی،درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈلاک کے باعث پریشان ہوں، درخواست میں مزید کہا گیا کہ اپریل 2022 سے غیرمعمولی صورتحال کے باعث حکومت موثر طریقے سے کام نہیں کرپارہی، ملک میں افراتفری کے حوالے سے سپریم کورٹ نے نیب کیس کے دوران ذکر کیا، چیف جسٹس پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قائدین سے بات کرنے اور معاملات حل کرنےکی تجویز دی تھی ،درخواستگزار نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے ریمارکس کے دوران بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر موجود تھے، پانی پی ٹی ائی نے کہا جنہوں نے مینڈیٹ چوری کیا ان کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتا ہوں، پانی پی ٹی ائی نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کارکنان پر کریک ڈاؤن کر رہی۔۔