
پاسپورٹ آفس کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو درخواست کی گئی ہے ۔۔ جس میں کہا گیا ہے کہ دستاویز سیاہی کی امپورٹ پر ٹیکس کی ادائیگی موخرکی جائے۔۔ پاسپورٹ کی طباعت کی سیاہی 28 جولائی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے تاہم ادارہ مذکورہ تاریخ تک کسٹمز ڈیوٹی کی رقم کا انتظام نہیں کرسکتا۔۔ پاسپورٹ کی طباعت کی سیاہی کھیپ فوری کلیئر کی جائے۔۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاہی کی قلت کی وجہ سے پاسپورٹ کی طباعت تاخیر کا شکار ہے۔۔۔ پاسپورٹ کی بروقت طباعت کے لیے کسٹمز تعاون کرے اور کھیپ کلئیر کی جائے۔۔ اس سلسلے میں پاسپورٹ آفس نے 15 دنوں کے اندر کسٹمز کے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔