کیمبرج ایجوکیشن کا اے ایس لیول کا ریاضی کا پرچہ لیک ہو گیا ۔ پرچے کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ
پاکستان میں اے ایس لیول کے ریاضی کا پرچہ لیک ہونے پر کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن یوکے نے رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پرچہ لیک ہونے پر کیمبرج انٹرنیشنل نے تشویش کا اظہار کیا ہے، پاکستان میں 2 مئی کو ریاضی کا پرچہ لیک ہوا تھا اور پاکستان میں امتحان سے قبل بیشتر طلبہ نے ریاضی کا پرچہ دیکھا، کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے لیک ہونے والے ریاضی امتحان کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، تمام طلبہ کو ریاضی پارٹ ٹو کی پرفارمنس کی بنیاد پر نمبر ملیں گے، تمام طلبہ کو منصفانہ انداز میں مارکس دیے جائیں گے جس سے نقصان نہ ہو۔۔۔۔۔۔