
لاہور….
سافٹ ڈرنک کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے اغوا کے بعد کمپنی کے ڈپٹی مینیجر اور جنرل مینیجر کو بھی اغوا کرلیا گیا………
رپورٹس کے مطابق کولا نیکسٹ کے ڈپٹی مینیجر فنانس حسن نواز کو لاہور سے اغوا کیا گیا، جبکہ جنرل منیجر دانیال خان کو سفید ڈبل کیبن گاڑیوں میں مسلح افراد نے قصور سے اغوا کیا
ذوالفقار احمد کے وکیل نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پنجاب سے دو سینیئر ملازمین کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 23 جولائی کو کراچی سے اغوا ہونے والے کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد کے لاپتا ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔