

5 اگست 2019 ایک ایسا دن جب ہندوستان کی شدت پسند حکومت نے ریاست جموں کشمیر کی سالمیت پر وحشیانہ حملہ کیا۔
ایک ایسا دن جب ریاست جموں کشمیر کی عوام کو اقوامِ عالم سے روابط منقطع کرکے یرغمال بنایا گیا۔
ایک ایسا دن جب اہلیان جموں و کشمیر کے حقوق پر شب خون مارا گیا۔
ایک ایسا دن جب ریاست جموں کشمیر کے بدن سے خصوصی حیثیت کی چادر چھین لی گئی۔
ایک ایسا دن جب اہلیانِ جموں کشمیر کی شناخت کو چھین لیا گیا۔
ایک ایسا دن جب ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کو پارہ پارہ کردیا گیا۔
ایک ایسا دن جب جموں کشمیر کے مذہبی اور سماجی تانے بانے ریزہ ریزہ کردئیے گئے۔
ایک ایسا دن جب ایک مکمل ریاست کو ڈی گریڈ کرکے وفاق کے تابع بناکر تاریخ ہند کا نیا باب رقم کیا گیا۔
ایک ایسا دن جب غیر کشمیریوں کو ریاست جموں کشمیر میں آباد کرنے اور آبادیاتی تناسب کو ملیامیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایک ایسا دن جب جموں کشمیر کی عوام کو معاشی بدحالی کے سپرد کردیا گیا۔
ایک ایسا دن جب نوجوانانِ جموں کشمیر کے مستقبل کو تاریک بنادیا گیا۔
ایک ایسا دن جب اہلیان جموں کشمیر کے منہ پر تالے چڑھا کر ریاست جموں کشمیر کو شَہرِ خاموشاں میں تبدیل کردیا گیا۔
ایک ایسا دن جب جموں کشمیر میں بسنے والے مسمانوں، ہندؤں، سکھوں، بدھوں اور دیگر کمیونیٹیز کے یکساں حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
ایک ایسا دن جب جموں کشمیر کی عوام سے کئے گئے وعدے سے روگردانی کو مہر آخر ثبت کردی گئی۔
ایک ایسا دن جب ریاست جموں کشمیر کی عوام کو بے اختیار کردیا گیا۔
ایک ایسا دن جب ریاست جموں کشمیر کو آمرانہ احکامات کے شکنجے میں جکڑ دیا گیا۔
ایک ایسا دن جب مودی اور ان کی حکومت ریاست جموں و کشمیر کے لئے واضح خطرہ بن گئی۔
جب سے ریاست جموں کشمیر کی عوام بھارتی قابض افواج کے سنگینوں تلے ظلم، جبر، ماورائے عدالت ہلاکتوں، غیر قانونی حراستوں، جسمانی اور نفسیاتی تشدد، جلاؤ گھیراؤ اور ماورائے عقل انسانیت سوز مظالم بھگت رہے ہیں۔
مقام افسوس ہے کہ اقوامِ عالم جموں کشمیر کی عوام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے بھارتی منصوبوں پر خاموش تماشائی بنے ایک اور غزہ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔