
اومان کے فاسٹ باؤلر بلال خان نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے پاکستان کے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کر دی۔ بلابل نے یہ سنگ میل 49 ون ڈے میچوں میں حاصل کیا اور آفریدی کا 51 ون ڈے میچوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سنتیس سالہ بلال خان بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر ہیں جنہوں نے یہ سنگ میل ڈنڈی میں اومان اور نمیبیا کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے 10 اوورز میں 50 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جس سے 49 ون ڈے میچوں میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 101 ہوگئی۔