
اسلام آباد۔۔ پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلاٸز کواپریٹیو سوساٸٹی لوٸی بھیر اسلام آباد کے رہاٸشیوں نے سوساٸٹی کی نٸی انتظامیہ کی طرف سے ڈیڑھ برس کے قلیل عرصے میں سروس چار جز میں دو سری مرتبہ من مانے اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوٸے صوباٸی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ،صوباٸی وزیر محکمہ امداد باہمی اور رجسٹرار کواپریٹو سوساٸیٹیز پنجاب سے فوری مداخلت کر کے سوساٸٹی انتظامیہ کو موجودہ اضافہ واپس لینےکی ہدایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایک عرضداشت میں رہاٸشیوں نے مو قف اختیار کیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ نے حالیہ الیکشن میں کامیابی کے فوری بعد سروس چارجزمیں ہوشرباء اضافہ کر رہا تھا اور ایک سرکلر کے ذریعے ہر چھ ماہ بعد مزید اضافہ کرنے کا کہا کہا تھا۔ رہاٸشیوں نے اس پرشدید احتجاج کرتے ہوٸے صوباٸی حکومت کے کار پردازان سے تحریری شکایت کی تھی جس پر عملدرامد رکو ریا گیا تھا ۔لیکن اب انتظامیہ نے نٸے بلوں میں مزید نیا اضافہ کر ریا ہے جوکہ صریحا خلاگ ورزی ہے۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی کی وجہ سے سوساٸٹی پہلے ہی غیر قانونی قرار دی جا چکی ہے جس کی وجہ سے رہاٸشیوں کو سوٸی گیس اور بجلی کے کنکشنوں کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے سوساٸٹی انتظامیہ مختلف حیلوں بہانوں سے سی ڈی اے کے تقاضوں کو پورا کرنے کی بجاٸے رہاٸشیوں پر مالی بوجھ ڑال رہی ہے ۔ رہاٸشیوں نے صوباٸی وزیر اعلی سے فوری کاررواٸی کرنے کی اپیل کی ہے