
چین کے شوٹر لی یوہونگ نے پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
اپنے تیسرے اولمپک میں 34 سالہ چینی کھلاڑی نے فائنل میں 32 ہٹ لگا کر کامیابی حاصل کی اور شوٹنگ مقابلوں میں اپنے ملک کی جانب سے پانچواں طلائی تمغہ جیتا ۔
لی نے ریو ڈی جنیرو اور ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کے تمغے جیتے تھے۔
پیرس اولمپکس ، چین کے ژو جِنگ یوآن نے جمناسٹک مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا
پیرس اولمپکس 2024میں چین کے ژو جِنگ یوآن نے جمناسٹک مقابلوں میں اپنے ملک کی جانب سے دوسرا طلائی تمغہ جیت لیا۔
دفاعی چیمپئن زو اپریٹس پر لگاتار دو طلائی تمغے جیتنے والے صرف تیسرے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 16.200 پوائنٹس کے ساتھ یوکرین کے الیا کووٹون کوشکست دی،جنہوں نے 15.500پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ آل راؤنڈ چیمپئن جاپان کے شنوسوک اوکا نے 15.300 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔