
محمد کاشف کی قیادت میں بائیکرز کی ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈہ پور سے ملاقات
مانسہرہ پولیس کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان سے چلنے والا براق بائیکر کا گروپ موٹرسائیکلز پر مانسہرہ پہنچا جہاں انہوں نے گروپ ایڈمن محمد کاشف نوید کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ خان گنڈہ پور سے ملاقات کی۔
براق بائیکرز کے ممبران نے ایس پی ٹریفک کے ہمراہ یادگار شہداءپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
براق بائیکرز کے ایڈمن نے ممبران کے ہمراہ ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈہ پور کو وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ ڈی پی او کی جانب سے براق بائیکرز کو بھی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
براق بائیکرز اپنے سالانہ ٹور کو پاک فوج اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے کیساتھ ساتھ دیگر واقعات سے منسوب کرتے ہیں تاکہ پاکستان کا ایک مثبت امیج اجاگر کیا جا سکے۔