
اسلام آباد: پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو کاکول ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا،قومی مینز کرکٹ ٹیم کے بعد اب ویمن کرکٹرز کو بھی فٹنس بہتر بنایا جائے گا۔
ویمن کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا۔
ویمن کرکٹرز کو فٹنس میں اضافے کے لیے کاکول کے انسٹرکٹرز کے پاس بھیجا جارہا ہے، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملٹری اکیڈمی کاکول میں کسی بھی خواتین ٹیم کو بھیجنے کا یہ پہلا موقع ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے فٹنس اور اسکلز کیمپ میں ایک وقت میں 15، 15خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔
پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے منگل کو کراچی میں بتایا کہ یہ بات شدت سے محسوس ہوئی ہے کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس پر کام کرنا ضروری ہے۔