
اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں ڈاکوئوں نے شہری سے سنیجنگ کی اور شدید زخمی کر کے فرار ہوگئے ۔۔ ڈولفن اسکواڈ نے روکنے کی کوشش کی توملزمان نے فائرنگ کرکے ایک ہیڈ کانسٹیبل ظہیر کو شدید زخمی کردیا۔زخمی ہیڈ کانسٹیبل ظہیر ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔کیپٹل پولیس کے مطابق ملزموں نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی۔۔ فائرنگ کے تبادلے دوران ملزمان کی فائرنگ سے دو ڈکیت ہلاک ہوگئے ۔۔راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے کانسٹیبل آصف زخمی ہوگیا ۔۔ جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔۔ موٹر سائیکل سوار دو ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔۔