
ایبٹ آباد میں چیتے نے ایک گھر پر حملہ کردیا۔
واقعہ ایبٹ آباد کے گاؤں سنگریڑی میں پیش آیا جہاں چیتے کے حملے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چیتے نے گھر میں حملہ کیا جس سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
چیتے کے حملے کے دوران شور شرابہ مچ گیا اور لوگ جمع ہوگئے ، ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے چیتے پر پتھراؤ کیا، جس کی وجہ سے چیتا زخمی ہوا، اور پھر اسے پکڑ کر باندھ دیا گیا۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چیتے کو تحویل میں لے لیا۔