
پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی مذاکراتی کیمٹی میں مذاکرات تعطل کا شکار، ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے ۔ دونوں کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کیلئے پہلا اجلاس منگل کو طے ہوا تھا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے منگل کے روز ہی جے یو آئی سے رابطہ کیا گیا۔ جمعیت علماء اسلام مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات اور اجلاس سے انکار کردیا،ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی "ہاں ” سے مشروط کردی۔۔۔ جے یو آئی مذاکراتی ٹیم نے موقف اپنایا کہ ابھی ہماری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اور بات چیت کرکے ہی مذاکرات کا عمل آگے بڑھائیں گے،دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے رہنما اسد قیصر کے بھائی کے بیانات سے بھی سخت نالاں ہیں، اسد قیصر کا بھائی مسلسل جے یو آئی کو ٹارگٹ کررہا ہے،جے یو آئی نے موقف اپنایا کہ ایک طرف بڑا بھائی مذاکرات چاہتا ہے تو دوسرا بھائی مخالف بیانات دے رہے ہیں۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کی حالیہ بیان پر بیرسٹر گوہر کی تردید آنے سے بھی مولانا ناراض ہے۔۔۔۔