
اسلام آباد۔۔۔۔
فاصلے گھٹائیں ۔ نفرتیں مٹائیں ۔دلوں کو قریب لائیں اور محبتوں کے دیپ جلائیں ۔۔ بھارت کے اتھلیٹ نیرج چوپرا کی والدہ نے جوت جلائی ۔۔۔ اپ ہمیں دل بڑا کرکے انہیں پورے اعزاز کے ساتھ پاکستان بلانا چاہیے ۔ سینئیر سیاستدان اور قانون دان اعتزاز احسن نے حکومت کو بڑا مشورہ دے دیا ۔۔
365 نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتراز احسن نےکہا کہ نیرج کی والدہ نے ارشد کو اپنا بیٹا کہا جس کا قرض پاکستان پر ہے ۔ نیرج اور اہلخانہ کو پاکستان بلوا کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے ۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا ہارنے والی کی ماں کہتی ہیں کہ میرا بیٹا جیت گیا ۔ یہ الفاظ بڑے ظرف کا مظاہرہ ہے ۔ اسی طرح ارشد کی ماں نے بھی مثبت پیغام دیا ۔ دونوں نوجوانوں کی ماوں نے دونوں دیشوں میں بسنے والوں کے دل جیت لیے ۔۔۔
میرا مشورہ ہے کہ دونوں ماوں کو لاہور میں ڈبل ڈیکر پر بٹھا کر پورا اعزاز دیا جائے
نیرج کی ماں کو اسٹیٹ گیسٹ کے طور پر بلایا جائے