
اسلام آباد ۔۔۔۔ راجہ ابرار
پاکستان عوامی قوت کے سربراہ و سابق امیدوار نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 48 خاقان وحید خواجہ نے حلقے کی تمام یوسیز سے پارٹی امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں حلقے کے عوام کی بھرپور شرکت اور خاقان وحید خواجہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
پاکستان عوامی قوت کے سربراہ نے کہا کہ کتنی بدقسمتی ھے کہ پاکستان کو بنے 76 برس ہوگے اور ابھی تک ہم شاعر مشرق علامہ اقبال کے خوابوں کی تکمیل اور بانی پاکستان قاہد اعظم کے ویثرن کی ایک جھلک بھی اپنی قوم کو نہ دکھا سکے۔ کرپٹ عناصر کی خاندانوں سمیت بلند ایوانوں پر بار بار مسلط رہنا آج پوری قوم کو بکاری بنا دیا۔ انھوں نے کہا کہ میرا حلقہ وفاقی دارالحکومت میں واقع ھے لیکن اس وقت یہ حلقہ تمام بنیادی سہولیات سے محروم ھے نہ پینے کا صاف پانی نہ سکول نہ صحت نہ صفاہی و نکاسی آب نہ صرگ بے روزگاری ہی محسوس ھوتی ھے کہ یہ علاقہ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی ترسیل تعلیم صحت اور ٹیکنکل تعلیم کے حوالے سے جو بس میں ھے وہ ہم کر رھے ہیں لیکن یہ نہ پتہ چل رہا ہے کہ سرکاری فنڈز کہاں جا رہے ہیں کیونکہ سرکاری فنڈز ترقیاتی کاموں میں خرچ نہیں ھو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی نمائندوں کو جو کام کرنا چاہیے تھا وہ میں ایک عام شہری کی حیسیت سے اپنی مدد آپ کے تحت کر رہا ھوں ہم نے عوام علاقہ کی سہولت کیلئے ڈسکاونٹ ہیلتھ کارڈ کا انعقاد عمل میں لایا ہے جس سے سالانہ لاکھوں روپے عوام علاقہ کو صحت کے حوالے سے فاہدہ ہو رہا ھے تعلیم و ٹیکنیکل تعلیم کے حوالے سے بھی دن رات کام کر رھے ہیں کیونکہ ہمارا منشور وعدہ نہیں عمل ہے۔
انھوں نے کہا کہ مجھے بےروزگار نوجوانوں کو دیکھ کر دلی صدمہ پہنچتا ھے۔ ہماری حکومت ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکی چاہیے تو یہ تھا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر بیرون ملک روزگار کیلئے بھیجا جاتا تاکہ جہاں وہ اپنے خاندان کیلئے ذریعہ معاش کا سبب بنتے وہاں زرمبادلہ بھی بڑھانے میں مدد گار ثابت ھوتے۔انھوں نے کہاہے کہ اب قوم کو جاگنا ھو گا اور ووٹ کی طاقت کا سوچ سمحھ کر استعمال کرکے ایک ویثرن والی شخصیت کے حق میں ڈالیں تاکہ وہ آگے ایوانوں میں ملک و قوم کی بہتری کیلئے اچھی پالسیز بنا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے حلقے کی ہر یوسز کیلئے جذبہ حب الوطن’ خدمت اور امانتدار امیدواروں کا انتخاب کیا ھے جس میں اللہ کا شکر ھے کہ اچھا عوامی ردعمل ملا ہے۔
اس موقع پر دوسرے مقررنین نے بھی خطاب کیا جن میں جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی قوت ملک اعجاز ‘ میڈیا ایڈواہزر راجہ ابرار حسین’ مولانا سفیر ماگرے’نعت خواں عادل راجہ جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سہراب بیگ نے انجام دیئے