
اسلام آباد۔۔۔۔ شوکت ابوزر
حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں حریت وفد کی مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینیٹرعلامہ راجا ناصر عباس جعفری کے گھر آمد ہوئی ہے ۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے نہایت گرمجوشی سے حریت وفد کا استقبال کیا۔۔۔ غلام محمد صفی نےعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے باخبر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مسلسل ظلم ڈھارہا ہے ۔ اکثر حریت قیادت کو گرفتار کر رکھا ھے۔
بھارت کشمیری قوم کو لیڈر لس بنانا چاہتا ھے۔ بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیر کی مسلم اکثریت کو ختم کرکے وہاں ایک ہندوں ریاست بنانا چاہتا ھے جو انتہائی قابل تشویش اقدام ہے ۔ کنونیر حریت کانفرنس نے کہا کہ حریت کانفرنس چاہتی ھے کہ پاکستان اور پاکستان کی تمام جماعیتں کشمیر کے حوالے سے ایک پیج پر آۓ اور ایک ہی بیانے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر کو حل کیا جاے۔یکر چلے۔
سینٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جاری ظلم و بربریت ،ڈیموگرفی تبدیلی اور قتل و غارت کی شدید مذمت کرتے ھوۓ کہا کہ ہم تحریک آزادی کشمیر کی ہر محاز پر حمایت جاری رکھینگے۔جب تک نہ کشمیریوں کو ان کا حق حق خودارادیت دیا جاۓ . حکومت پاکستان اور پاکستان کی تمام سیاسی سماجی مذہبی اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد دل و جان سے کشمیریوں کے ساتھ ھے۔
ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ہر فورم پر کشمیریوں کی ترجمانی کرونگا۔ حریت وفد میں جناب غلام محمد صفی سمیت، میر طاہر مسعود، الطاف حسین وانی، داود خان اچکزئی، مشتاق احمد بٹ، اعجاز رحمانی، چودھری شاھین، زاہد اشرف ،سید گلشن اور شوکت علی ابوذر شامل تھے۔