
جیل میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خآن نے کہا کہ جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔لیکن ایک بات میں کہوں گا کہ جنرل(ر)باجوہ کی بیوی کے پاس کیسے 14 ارب آگئے،دوسری بات یہ ہے کہ سابق آرمی چیف نےحکومت کو ہٹانے میں جو کرادار کیا، اس پر بھی کاروائی ہونی چاہیے۔۔۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی میں کوئی کردار ہے تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن بنائیں تا کہ اصل حقائق قوم کے سامنے آسکیں ،انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کون ہے جس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری کی، کمیشنر راولپنڈی جس نے دھاندلی کو ایکسپوز کیا وہ سب کے سامنے ہے ۔۔ ہمیں بنگلہ دیش سے سیکھنا چاہئے۔۔