
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موبائل سروس میں تعطل کا نوٹس لے لیا ۔ کمیٹی نے سوشل میڈیا سروس میں رکاوٹ کی وجوہات پیش کرنے کیلئے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمن کو طلب کرلیا۔ چیئرمین کو واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام اور ایکس کی بندش کی وجوہات پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ۔ قائمہ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی مدعو کرلیا گیا۔ اجلاس 21 اگست کوہوگا