
بیلجیم سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا اور پانچ دن تک جنسی زیادتی کے بعد روڈ پر پھینک دیا گیا
پولیس ذرائع کے مطابق آبپارہ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش غیر ملکی خاتون سلوائی اسٹینا نے بتایا کہ اس کے ہاتھ باندھنے والا شخص تمیز الدین ہے۔ تمیز الدین مکان نمبر 53 گلی نمبر 33 میں رہتا ہے۔ خاتون کی نشاندہی پر پولیس نے تمیز الدین کو گھر سے گرفتار کرلیا۔ تمیز الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے ۔ خاتون کے پاس اپنے شناختی کاغذات اور سفری دستاویزات موجود نہیں ہیں ۔آبپارہ پولیس خاتون کے کاغذات کے لیے ایک بار پھر تمیز الدین کے گھر کی تلاشی لے گی۔ پولیس نے میڈیکل چیک اپ کے لیے تمیز الدین کو بھی پولی کلینک بھجوا دیا
لڑکی کے ساتھ کیا ہوا
::::::::::::::::::::::::::::
تھانہ آبپارہ پولیس اسٹیشن میں 15 پر کالر نے بتایا ۔ کہ ایک لیڈیز فارنر سلواہ اسٹینا گلی نمبر 33 جی سکس ون تھری صدر روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے پھینک کر چلے گئے تھے۔ جس کے بعد تھانہ آبپارہ پولیس اسٹیشن کے ڈیوٹی افسر برھان اور ایس ایچ او وویمن مصباح شہباز نے بیلجیم لیڈیز فارنر سلواہ اسٹینا کو تحویل میں لے کر پولی کلینک ہسپتال میڈیکل چیک (MLC) کرنے کے لیے لے گئے ۔ تھانہ وویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او مصباح شہباز اور کانسٹبل سونیا نے تفتیش کے دوران سلواہ اسٹینا نے بتایا ۔ کہ میری صحت ناساز ھے، جس کے بعد تفتیش کا عمل روک دیا گیا تھا۔ کچھ دیر بعد مزکورہ فارنر بتایا ۔ کہ میرے ہاتھ پاؤں باندھنے والا شخص تمیز الدین ولد شوکت علی مکان نمبر 53گلی نمبر 33 جی سکس ون تھری صدر روڈ پر گھر سے باہر نکال کر چھوڑ دیا تھا۔ جس کے بعد تھانہ وویمن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او مصباح شہباز نے تھانہ آبپارہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عدیل شوکت کو ڈیوٹی افسر برھان کو بتایا ۔ کہ فارنر خاتون کا ملزم جی سکس ون تھری میں گھر پر موجود ھے۔ جس کے فوراً بعد تھانہ آبپارہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور ڈیوٹی افسر نے ملزم تمیز الدین ولد شوکت علی کو گرفتار کر کے پولی کلینک ہسپتال میڈیکل چیک اپ کے لیے روانہ کر دیا گیا ھے۔ تھانہ آبپارہ پولیس اسٹیشن کے ڈیوٹی افسر کے مطابق کہ ملزم تمیز الدین نے بتایا ۔کہ مزکورہ فارنر خاتون سائیکوپیٹ خاتون ھے۔ اس سے پہلے بھی تھانہ وویمن تفتشی اے ایس آئی مزمل کے پاس لے کر گئے ھوئے ہیں ۔ فارنر خاتون مدعی سلواہ اسٹینا کے ریکارڈ کے مطابق مزکورہ ملزم کا بھی میڈیکل چیک اپ کیا جا رہا ھے۔ اور مزید انٹیروگیشن کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ خاتون کے ڈاکومنٹس اور سفری دستاویزات کو بھی مزکورہ کے گھر سے برآمدگی کےلئے پولیس روانہ کر دی گئی ھے۔کیونکہ خاتون فارنر کے پاس ڈاکومنٹس موجود نہیں تھے ۔