
یہ کہانی ہے ناسا اور رائس یونیورسٹی ہیوسٹن کے زیر اہتمام ، 2024 کے بین الاقوامی مقابلے،“ گلوبل کوپرنیکس اولمپیاڈ “ میں امریکہ سمیت دنیا بھر سے 22 ملکوں کے 500 سے زیادہ طالبعلموں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے سولہ سالہ پاکستانی طالبعلم سودیس شاہد کی
ایچی سن کالج لاہور کے اے لیول کے طالبعلم سودیس شاہد نے بتایا کہ انہوں نے اولمپیاڈ کی سب سے مشکل کیٹگری 5 میں حصہ لیا اور اس میں اول پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل جیتا جب کہ انہیں پورے اولمپیاڈ کا ایک حتمی فاتح بھی قرار دیا گیا جس پر انہیں ایک لیپ ٹاپ انعام میں دیا گیا۔