
مظفرآباد ۔۔۔
آزادکشمیر پولیس کے زیراہتمام مظفرآباد میں پیراگلائیڈنگ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔
سران پیرچناسی سےدن بھر پیرا گلائیڈرز کی ایک بڑی تعداد نے آزادکشمیر اور پاکستان کے جھنڈوں کے ہمراہ ٹیک آف کر کے ائیر پورٹ پر شاندار لینڈنگ کا مظاہرہ کیا اور ائیرپورٹ پر عوام نے ان پائیلٹس کا استقبال تالیوں کے ساتھ کیا۔
مظفرآباداییرپورٹ پر ہی پائیلٹس نے موٹر گلائیڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے داد وصول کی۔ایئرپورٹ پر فیسٹیول کے دوران گتکا بازی اور سپورٹس کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
پاکستان ھینگ گلائیڈنگ اینڈ پیراگلائیڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے انسپکٹر جنرل پولیس اور چیف سیکریٹری آزادکشمیر کے ہمراہ کیک کاٹا ۔
پیراگلائیڈنگ فیسٹیول میں أج رات پیرچناسی کے مقام پر قوالی نائیٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔