
سری نگر ۔۔ مودی سرکار نےمقبوضہ جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا اعلان کردیا۔
بھارت کےالیکشن کمیشن کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیراسمبلی کےانتخابات 18 ستمبر سے ہوں گے، جموں وکشمیرمیں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنربھارت راجیوکمارکاکہنا ہےکہ پہلےمرحلےمیں ووٹنگ 18 ستمبر، دوسرےمرحلےمیں 25 ستمبر اورتیسرے مرحلےمیں ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبرکو ہوگی۔