سابق انگلش کرکٹر کی موت سے متعلق اہلیہ کا حیران کن انکشاف ،
انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھورپ گزشتہ دنوں 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی موت سے متعلق اب اہلیہ نے حیران کن انکشاف کیا ہے،
گراہم تھورپ کی اہلیہ امانڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق انگلش کرکٹر نے گزشتہ دو سال سے اپنی خراب صحت کی وجہ سے ڈپریشن اور پریشانی کے باعث اپنی جان خود لی۔
ان کی اہلیہ نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ گراہم تھورپ نے طویل ذہنی اور جسمانی جنگ لڑی۔
انہوں نے بتایا کہ گراہم تھورپ حالیہ دنوں میں بہت بیمار تھے اور انہیں ایسا یقین ہوگیا تھا کہ ان کی بیماری کی وجہ سے ان کے گھر والوں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے اور ان کے جانے سے ہماری زندگی بہتر ہوجائے گی اس لیے سابق کرکٹر نے اپنی جان لی۔
امانڈا نے کہا کہ ہم نے بطور خاندان گراہم کا ساتھ دیا اور ان کے علاج کی کافی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ان میں سے کوئی بھی کام نہیں کر سکا۔