
انتظامیہ نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس چیف کمشنر کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیاہے ۔