
اسلام آباد ۔۔۔ اسٹیٹ بینک نے دس روپے سے لیکر پانچ ہزار روپے تک تمام کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر تک تمام کرنسی نئے ڈیزائن کے مطابق متعارف کرائی جائے کی،کاغذ کی کرنسی کی بجائے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا۔
گورنر اسٹیٹ بنک جمیل احمد نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے ڈیزائن کی کرنسی متعارف کرانے کیلئے وفاقی کابینہ سے جلد منظوری لی جائے گی۔ کمیٹی رکن محسن عزیز نے اسمگلنگ کی روم تھام کیلئے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا پانچ ہزار کی کرنسی کا نوٹ بند نہیں کیا جائے گا اور نہ ایسی تجاویز ہیں، پلاسٹک کرنسی کی لائف کاغذ کی کرنسی سے بہتر ہوئی تو مستقبل یہی استعمال ہو گی۔ نئے کرنسی نوٹوں میں تمام نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔ پلاسٹک کرنسی کیلئے پولی مر کا پلاسٹک استعمال کیا جائے گا،