
بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں بھی فیض حمید کے ساتھ رابطے میں تھے ۔۔ ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کے پرانے فون پررابطہ کرتے تھے۔ وزیراعظم کو فیض حمید کی گرفتاری کی وجوہات کے حوالے سے رپورٹ دے دی گئی۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کے بارے میں اہم معلومات منظر عام پر آگئیں۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق فیض حمید ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے رابطے میں تھے۔ فیض حمید ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ سے اینڈرائیڈ فون کے بجائے پرانے فیچر فون پر رابطہ کرتے تھے۔ فیض حمید بانی تحریک انصاف کو اہم معلومات پہنچاتے اور ہدایات لیتے تھے۔ بارہ اگست کو گرفتار کے بعد فیض حمید مذکورہ فون برآمد کیا گیا جبکہ ڈپٹی جیل سپرنٹینیڈنٹ محمد اکرم کو پکڑکر ان سے بھی اسی ساخت کا فون برآمد کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی جیل سپرنٹینڈنٹ سے بیان لیا گیا ہے مگر تاحال وہ قانونی طور پر لاپتہ ہیں ۔ ڈپٹی جیل سپرنٹیںڈنٹ فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کاروائی میں گواہ کے طور پر سامنے آسکتے ہیں ۔