
ترک ایتھلیٹ یوسف ڈیک کا مشہور پوز دنیا کرکٹ میں بھی نظر آنے لگا ۔
ترک ایتھلیٹ نے پیرس اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلوں میں ہدف کو نشانہ بناتےوقت ایسا پوز بنایا تھا جس کہ بدولت وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ۔ یوسف ڈیک مقابلوں میں تو سونے کا میڈل تو جیت نہ سکا لیکن وہ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے ہار کے جیتنے والے بازی گر کہلائے ۔
اولمپکس کے مقابلے تو ختم ہوگئے مگر ترکش ایتھلیٹ آج بھی سب کے دلوں میں راج کررہا ہے ۔ اب ان کا یہ انداز کرکٹ کے میدانوں تک پہنچ چکا ہے ۔۔ دی 100 لیگ میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز کیرن پولاڈ اور عقیل حسین نے یوسف ڈیک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا انداز اپنایا ۔۔ پولاڈ اور عقیل نے جیت کے بعد شوٹر کے انداز میں پوز دیا جو اب وائرل ہورہا ہے