
راولپنڈی ۔۔۔اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کے کمرے میں چوہوں کی بھرمار۔۔ بشری بی بی نے معاملہ احستاب عدالت کے سامنےاٹھایا توجج نے جیل حکام کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی
احستاب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جیل میں ریفرنس کی سماعت کی ۔ اس دوران بشری بی بی نے عدالت کے سامنے شکایت کی کہ ان کے بیرک میں میں چوہے ہیں۔۔ کہا میں نماز پڑھتی ہوں تو چوہے چھت سے گرتے ہیں۔ تین ماہ سے چوہوں کا مسئلہ چل رہا ہے۔ بشری بی بی کے بیان پر جج نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو طلب کرلیا۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر صدیق شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں آج اس مسئلہ کا پتہ چلا ہے،انشاءاللہ حل کرلیتے ہیں ۔