
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایک بار پھر گلے شکوے ، شکایات وتحفظات اظہار
اڈیالہ میں صحافیوں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہورہی ہیں، ،مجھے جس سیل میں رکھا ہے وہ اوون کی طرح گرم ہے۔۔ اس کے باوجود کوئی ریلیف نہیں چاہتا ہوں ۔۔
بانی پی ٹی آئی نے چونکا دینے والا یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں دو مرتبہ قتل کرنے کی کوشش ہوئی۔۔ کہا میرے ساتھ تعینات عملے کو چوتھی مرتبہ تبدیل کردیا گیا۔۔ یہ وہ عملہ تھا جو مجھے فراہم کیے جانے والے کھانے کو چیک کرتے تھے کہ اس میں زہر تو نہیں ملا ہے۔ مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی ہوں گے
سابق وزیراعظم نے کا کہنا تھا کہ عوام فوج سے پیارکرتے ہیں کیونکہ وہ ہماری محافظ ہے ۔۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، جب کبھی بات ہوگی تو صرف ملک اورقانون کیلئے ہوگی،
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا مہنگائی کم کرنا ان کے بس کی بات نہیں ۔ یہ کام مینڈیٹ والی حکومت کرسکتی ہے جو ان کے پاس نہیں۔۔بانی پی ٹی آئی نے بنگلہ دیش کے ہاتھوں کرکٹ ٹیم کی شسکت پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر کڑی تنقید کی۔ بولے ایک سفارشی نے کرکٹ تباہ کردی ہے
دوسری طرف وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ۔ وزیراعلی نے پارٹی کے اندروانی اختلافات سے آگاہ کیا جبکہ 8 ستمبر کے جلسے سے متعلق ہدایات بھی لیں ۔۔۔