
اولپنڈی ۔۔۔ بانی پی ٹی ائی عمران خان نےاڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جیلوں سے ڈر نہیں لگتا ہمارے بندے اغواء کرلئے جاتے ہیں ۔ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل اکرم کو بھی اغواء کرلیا گیا،پولیس کہتی ہے لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا۔ سب کو پتا ہے اکرم کوکس نے اغواء کیا۔ اگر ان کا پلان بی بن گیا توعہدے سےاترتے ہی شہباز شریف بھی مسنگ پرسن ہوجائے گا
انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے ہم نے جو سیٹلمنٹ کی لوگ آباد کئے اس سے دہشتگردی واپس ائی۔ اب محسن نقوی کہہ رہا ہے کراس بارڈر دہشتگردی ہو رہی ہے۔ اسکا مطلب ہے اپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ٹی ٹی پی کی دہشتگردی افغان حکومت کے تعاون کے بغیر ختم نہیں ہو سکتی۔ دہشتگردی ملک کو تباہ کر رہی ہے اسکی مذمت کیسے نہیں کروں گا۔ بلوچستان اور کچے میں دیشتگردی روکنا کس کی ذمہ داری ہے
عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں دیشتگردی تب ختم ہوگی جب بلوچستان کے منتخب لوگوں کو بٹھایا جائے گا۔ بلوچ عوام ملک کے خلاف ہو رہی ہے جو پاکستان کے لئے بہت خطرناک بات ہے۔ یہ سارا نزلہ اسٹیبلشمنٹ پر گر رہا ہے
سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آٹھ ستمبر کا جلسہ کسی صورت منسوخ نہیں کریں گے۔ عوام کو کہتا ہوں باہر نکلیں جلسہ میں شرکت کریں