
اسلام آباد…
مولانا فضل الرحمن نے حکومت میں شمولیت کی پیشکش ایک بار پھر مسترد کردی،وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کےدرمیان ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے جے یو آئی امیر کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ واپس آئیں ناراضگی چھوڑیں،اس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اپنی پوزیشن پر موجود ہیں جگہ آپ نے تبدیلی کی،حکومت میں شامل نہیں ہوسکتے، بطور جماعت اور سیاستدان آپ سے کوئی لڑائی یا جھگڑا نہیں ہے لیکن ہمارے جماعت نے حکومت میں شامل نہ ہونے کا اصول فیصلہ کیا ہے جس پر قائم ہیں
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ایک گھنٹہ تک مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر رہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک اس وقت جن مسائل کا شکار ہے اس میں سب کو ایک ساتھ چلنا ہوگا۔قومی اور ملکی معاملات پر ہم سب ایک ساتھ ہیں۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کووزیر اعظم پہلے بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دے چکے ہیں۔ صدر آصف زرداری نے بھی گذشتہ ہفتے ملاقات کرکے مولانا فضل الرحمن کو ساتھ چلنے کی پیشکش کی تھی تاہم مولانا فضل الرحمن دونوں بار حکومت میں شمولیت سے معذرت کرچکے ہیں