
پنشنری فوائد میں سرکاری ملازم کی پنشن، ہاوس بلڈنگ فنانس, موٹر کار قرضہ، گریچیوٹی اور دیگر شامل ہیں سادہ الفاظ میں حکومت کسی کی بھی کسی وقت پنشن اور دیگر فوائد ختم کر سکتی ہے۔ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے سول سرونٹ ایٹ 1973 میں اہم ترامیم بھی منظور کرلیں ، وزارتوں سے فارغ ہونے والے سیکڑوں ملازمین کیلئے مالی پیکج کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترامیم کے مطابق کسی وزارت، ڈویژن اور ادارے کے خاتمے پر حکومت مالی معاونت کرے گی۔ جس سرکاری ملازم کو مالی پیکج دیا جائے گا وہ اسے لازمی قبول کرے گا۔ پیکج پر اعتراض کی صورت میں سرکاری ملازم وزیراعظم کی تشکیل کردہ کیمٹی کو درخواست دے گا، درخواست کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر دینی ہوگی۔ کمیٹی 30 دنوں میں اس اعتراض کا فیصلہ کرے گی۔ اگر پھر بھی سرکاری ملازم پیکج نہیں لیتا تو وہ اگلے 30 دنوں میں ختم تصور ہوگا