
فوج میں احتساب کا نظام ادارے کے استحکام کیلئے لازم ہے۔۔ کوئی فرد احتسابی عمل سے بالاتر یا مستثیٰ نہیں۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس نے دوٹوک پیغام دے دیا۔۔ خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے خطرات کے جواب میں آپریشنل حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سرگرم ملک دشمن قوتوں اور تخریبی سرگرمیوں کے تدارک کیلئے اقدامات پرغور کیا گیا۔۔ عسکری قیادت نے دہشت گرد نیٹ ورکس کی ملی بھگت سے سرگرمیوں کیخلاف جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔۔ کہا۔۔ انسداد دہشتگردی کیلئے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک فوج مضبوط اور کڑے احتساب کے ذریعے اپنی اقدار کی پاسداری کرتی ہے۔۔ جس میں کسی قسم کی جانبداری کی گنجائش نہیں۔۔
عسکری قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے شہدا کو خراج ِعقیدت پیش کیا۔۔ جبکہ اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم اور نسل کشی کی بھی شدید مذمت کی۔۔