
چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے، چینی وزیراعظم اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ہوں گے ، یہ11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔ سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے ۔۔ چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہو سکتےہیں۔۔