
ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے لےپی ٹی اے کو کہا تو پی ٹی آے نے ایف بی آر کو آگاہ کیا کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا، بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں خواتین کے نام پر صرف 27 فیصد سمز ہیں،اس لیے قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 کا اطلاق پی ٹی اے پر نہیں ہوتا، اور نہ ہی سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا، بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا، سمز کی بندش سے ٹیلی کام شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو دھچکا لگ سکتا ہے۔اس کے علاوہ بینکنگ ٹرانزیکشنز، ای کامرس، موبائل اکاونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے مسائل پیدا ہونگے۔