
اسلام آباد کے پوش سیکٹر رنگین محفل ۔۔ زہریلی شراب پینے سے2 خواتین سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ شالیمار کےعلاقہ ایف الیون ٹو میں واقع الصفاء ہائٹس میں 2 خواتین اور ایک مرد نے ڈانس پارٹی کی۔ پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب نوشی سے آدمی اور خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ نادیہ نامی خاتون نے الصفاء ہائٹس کے اسٹاف کو واقعے کی اطلاع دی۔ تھانہ شالیمار پولیس نے نادیہ کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی دم توڑ گئی ۔ مرنے والے شخص کی شناخت زابت ولد عبدالسبحان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے