
سینیٹ اجلاس کے دوران سینئر سیاستدان فیصل واوڈا کو ان کی تقریر کے دوران مبینہ طور پر گالی دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز کی رکنیت معطل کر دی گئی۔
چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس کے دوران فیصل وواڈا نے بانی پی ٹی آئی پر لفظی وار کیا جس سے ایوان میں ہنگامہ ہوا۔ اس دوران فلک ناز نے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور بولیں کہ آپ کی جرات کیسے ہوئی ہمارے لیڈر کا نام لیں۔
اس پر فیصل وواڈا نے کہا کہ کونسا لیڈر؟ اس پر فلک ناز نے نازیبا الفاظ بولے جس پر چیئرمین سینیٹ نے ان کی رکنیت دو روز کیلیے معطل کر کے اجلاس کل تک ملتوی کر دیا۔