
سری لنکا میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 دن تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 18 ستمبر سے گال کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوا تاہم یہ ٹیسٹ میچ 5 کے بجائے 6 روز کھیلا جائے گا۔
یہ ٹیسٹ 18 سے 23 ستمبر تک شیڈول ہے، جو کہ 6 دن بنتے ہیں۔ اس کی وجہ سری لنکا میں ہونے والے عام انتخابات ہیں ۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے گال ٹیسٹ میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میچ میں ایک آرام کا دن دیا گیا ہے، ٹیسٹ میچ کے ابتدائی 3 دن کا کھیل اختتام پذیر ہوچکا ہے تاہم ملک میں صدارتی انتخابات کے وجہ سے چوتھے دن پر ایک ریسٹ ڈے رکھا گیا جس نے میچ کو 5 کے بجائے 6 روز پر محیط کردیا ہے۔