
*خود کش بمبار کے والد اوربھائیوں کے ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آگئے
دہشتگردی کسی بھی معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے
مذہب سے باغی، وطن کی محبت سے عاری اور انسانیت کے قاتل دہشتگرد معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے شکنجوں میں جڑ لیتے ہیں
وزیرستان کا 17 سالہ نوجوان نظام الدین بھی ٹی ٹی پی خوارج کے ہتھے چڑھ گیا
دہشتگرد نظام الدین کو 17 اگست 2023 کو پاک فوج پر خودکش حملے کے لیے استعمال کیا گیا
شناخت ہونے کے بعد اس کے والد اور بھائیوں کو بیرون ملک سے ڈی پورٹ کر دیا گیا
دہشتگرد نظام الدین کے والد کا کہنا تھا کہ؛
"دہشتگرد ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں "
"بیٹے کی اس غلطی کی وجہ سے آج خاندان کا روزگار چھن چکا، رشتے ناطے اور تعلق بھی ٹوٹ گئے” والد نظام الدین دہشتگرد
"میرے بیٹے کو افغانستان لے جایا گیا جہاں اسے غلط تربیت دی گئی” والد نظام الدین دہشتگرد
نظام الدین کے اس عمل سے آج ہماری کوئ عزت نہیں رہی، والد نظام الدین دہشتگرد
"ٹی ٹی پی نےمیرے بھائی کو پیسے کا لالچ دے کر ورغلایا گیا اور اسے ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا” بھائ نظام الدین دہشتگرد
"ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے بھائی کو نشے کے انجکشن لگائے” بھائی نظام الدین دہشتگرد
نظام الدین کا خاندان اس وقت انتہائی کرب میں مبتلا ہے
نوجوانوں کو چاہیے کہ دشمن کو پہچانیں اور اس کے اعلی کار ہرگز نہ بنیں
افواج پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ہر قیمت پر جڑ سے ختم کر کے رہیں گی