
تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر ماڑی پٹرولیم کے افراد لے کر شیوہ بلاک جارہا تھا ۔۔۔۔ انجن میں خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے واپس اترنے کی کوشش ۔۔۔۔ ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا – کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔ ماڑی پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے حادثے میں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ تھل پہنچایا گیا ۔۔۔جہاں انھیں طبی امداددی جارہی ہے۔ ترجمان نے نے اس بات کی تصدیق کی کہ حادثہ ہیلی کاپٹر کے انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتےہی تکنیکی فالٹ ہوا۔ ماری پٹرولیم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔