
اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج ہوگا۔۔۔ اوگرا نئی قیمتوں کے تعین کی سمری آج وزیر اعظم کو پیش کرے گا۔۔۔ یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 11 پیسے کے اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 249 روپے 21 پیسے مقرر ہونے کا امکان ہے۔۔۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے کمی کمی کی تجویز ہے۔۔۔ یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت 247 روپے 58 پیسے مقرر ہونے کا امکان۔۔۔ آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کا تیل 3 روپے 23 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے۔۔۔ یکم اکتوبر سے مٹی کا تیل 155 روپے 24 پیسے مقرر ہونے کا امکان۔۔۔ لائٹ دیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر 89 پیسے کمی کی تجویز ہے۔۔۔ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 141 روپے 4 پیسے مقرر جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 اکتوبر تک رہے گا