
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بخار اور درد کے علاج کے لیے استمعال ہونے والی دوا پروماس انفیوژن ہر گز نہ خریدیں دوا کا بیج 034 غیر معیاری ہے جس سے ری ایکشن ہو سکتا ہے
ڈریپ نے بخار اور درد کے علاج کے لیے استمعال ہونے والی دوا پروماس انفیوژن کے پروڈکٹ کا ری کال الرٹ جاری کر دیا ہے ترجمان ڈریپ کے مطابق پروماس انفیوژن کا بیج 034 غیر معیاری قرار دیا گیا ہے تحقیق کے مطابق یہ دوا بنوں کی تیار کردہ ہے اور پیراسٹامول سے تیار شدہ بخار اور جسمانی درد کی دوا ہے جبکہ دوا کا غیر معیاری ہونا ری ایکشن کر سکتا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرگ انسپکٹر نے ڈی آئی خان مارکیٹ سے پروماس کا سیمپل لیا تھا اور لیب نے سیمپل میں غیر ضروری ذرات کی تصدیق کر دی۔ ڈریپ کے مطابق اس دوا سے بخار شریانوں کی بندش اور کپکپی طاری ہو سکتی ہے