
اسلام آباد میں میڈیا سے سے بات چیت میں راشد لنگڑیال نے واضع کیا کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ نان فائلز کا ڈیٹا موجود ہے ۔نان فائلر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے ہوگا۔۔نان فائلز پر15پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے 5 ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی جن میں جائیداد، گاڑیوں، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پرپابندیاں شامل ہیں۔