
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹے دینے والے سینئر سول جج انعام اللہ کو معطل کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔ سینئر سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ سینیئر سول جج انعام اللہ کو فوری ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔ سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینیر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا۔۔