
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ۔ بڑے ایونٹ کیلئے بھارت، روس ، چین ، کرغستان اور ایران سے وفود اسلام آباد پہنچ گئے۔ مہمانوں کے استقبال اور ان پر خوشگوارتاثر چھوڑنے کیلئے دارالحکومت کو برقی قمقموں اور نئے اشجار کیساتھ خوبصورتی سے سجایا گیاہے۔
ایس سی او اجلاس کا پہلی بار پاکستان میں انعقاد۔۔ بڑے ایونٹ کیلئے بڑی اور بے مثال تیاریاں مکمل ۔۔۔۔
غیر ملکی مہمانوں کے استقبال کیلئے اسلام آباد کی اہم شاہراؤں کو مختلف رنگوں میں رنگ دیا گیا۔ شاہراہ دستور پر برقی قمقموں اور سبز روشنیوں کیساتھ درختوں اور نئے پودوں کو انتہائی دل آویز طریقے سے سجایا گیا ہے۔۔ فٹ پاتھ اور انڈر پاسزپرنئے رنگوں سےماحول خوشگوار بن گیا
اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ روس کا 76رکنی اورچین کا 15رکنی وفد کی بھی آمد ۔۔ کرغستان کا 4 رکنی اور ایران کا 2رکنی وفد بھی پہنچ گیا ہے ۔
ایس سی او اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں 12 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی ۔۔۔۔
معزز مہمانوں کی محفوظ اور آسان آمد و رفت یقینی بنانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں ۔۔۔ ٹریفک پولیس کے مطابق 16 اکتوبر تک شہرکی مختلف شاہراہیں بند رہیں گی۔ شہر میں ہر قسم کی بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا