
عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے ۔۔ اے این پی نے آئینی ترمیم کیلئے قائم پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق مسودہ پیش کردیا۔ مسودہ میں خیبرپختونخوا کے نام سے لفظ خیبر ہٹانے کی تجویز دے دی گئی ۔ اے این پی نے وفاقی آئینی عدالت کی حمایت جبکہ چیف جسٹس کے تین سالہ معیاد کی مخالفت کردی ہے۔